ترال //ترال میں دوران شب پر اسرار دھماکے کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی تاہم دھماکے کی جگہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہو سکی۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں سوموار کے رات دس بجے کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آوزا سنائی دی گئی جس کی وجہ سے پورے قصبے میںخواف و ہراس اورسنسنی کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔لوگ علاقے کی صورت حال کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے حالات واقعات کے بارے میںپوچھتے رہے تاہم پولیس سمیت کسی کو بھی صبح تک معلوم نہیں ہو سکا آخر دھماکہ کیوں اور کس جگہ پر ہوا ہے