اوڑی/ /بجہامہ بونیار میں انتظامیہ نے 6 کنال سرکاری اراضی پرقبضہ ہٹالیا۔اس سلسلے میں ایس ڈی ایم اوڑی ڈی ساگر ڈائفوڈ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے بجہامہ بونیار میں 6 کنال کے قریب سرکاری اراضی کو خالی کروایا۔ایس ڈی ایم اوڑی نے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجہامہ بونیار میں ایک سرکاری سکول کیلئے محکمہ آر اینڈ بی سڑک تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو سرکاری اراضی سے گزرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جسے ہٹایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ کے آخر تک اوڑی قصبہ میں 5 ہزار کنال کے قریب سرکاری اراضی سے غیر قانونی قبضے کو ہٹایاجائے گا۔