جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ پی ایچ سی اچھہ بل کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ دینے کی تجویز زیر غور ہے اور اس طبی مرکز کیلئے 11 ڈاکٹروں اور 19 طبی عملے کی اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کا معاملہ بھی فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منظوری کیلئے ٹھایا گیا ہے ۔ رُکنِ قانون سازیہ گلزار احمد وانی کے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ یہ تجویز 29 جنوری 2018 کو فائنانس ڈیپارٹمنٹ میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سنٹر ہرد تورو اپنا روز مرہ کا کام کاج کر رہا ہے ۔ دیگر سوالوں کے جواب میں وزیر نے کہا کہ پی ایچ سی تیل وانی کیلئے ایک نئی ہسپتال عمارت زیر تعمیر ہے اور اس پر 1.94 کروڑ روپے کے مقابلے میں 70 لاکھ روپے واگذار کئے گئے ہیں ۔ اس عمارت کا گراؤنڈ فلور سلیب ڈالا گیا ہے اور باقی ماندہ کام شدو مد سے جاری ہے ۔