سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیربصیرا حمد خان کی صدارت میں ضلع باہمولہ کے سوپور اور ٹنگمرگ علاقوں میںلوگوں کو بنیادی سہولیات کے حصول کے سلسلے میں معاملات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر بارہمولہ،چیف انجینئر صحت عامہ،ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر اور مختلف محکموں کے سربراہان کے علاوہ عوامی نمائندے بھی موجو دتھے۔اس موقعہ پر عوامی نمائندوں نے بجلی سپلائی میں بے قاعدگی ،ڈرینیج نظام کی عدم دستیابی،ناکارہ اسٹریٹ لائٹس،سڑکوں کی خستہ حالت ،کھیل کے میدان کی عدم دستیابی ،منشیات کی بدعت ،آر اینڈبی کو اٹروں پر ناجائز قبضہ اورسوپور ہسپتال میں عملے کی کمی جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صوبائی کمشنر نے اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے استفسار کیا گیااور ان معاملات کو مقررہ مدت میں حل کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ سرکاری عوامی فلاح وبہبود کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ سوپور علاقے میں بلا خلل تمام خدمات فراہم کرنے پرزوردے رہی ہے۔اس سے قبل منصف کورٹ کمپلیکس ٹنگمرگ کی خستہ حالت میں سدھار کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔صوبائی کمشنر نے ایس ڈی ایم گلمرگ کو کورٹ کمپلیکس میں پانی کا اخراج روکنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ منصف کورٹ ٹنگمرگ کی عمارت کی مرمت کا کام جلد ہی شروع کیاجائے گا۔