بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے آج 50ترقی پسند شیپ بریڈرس کے ایک گروپ کو جانکاری اور تربیت حاصل کرنے کے لئے ڈکسم شیپ بریڈنگ اینڈرئیرنگ فارم کے ایک روزہ دورے پر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔دورے کا اہتمام محکمہ شیپ ہسبنڈری بڈگام نے آتماسکیم کے تحت کیا تھا۔اس سے قبل ترقیاتی کمشنر نے شیپ بریڈرس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں بھیڑ پالن کے لئے جدید سائینسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر زوردیا جو کہ انہیں جانکاری اورتربیتی پروگراموں سے حاصل ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع بڈگام میں بھیڑ پالن کی کافی گنجائش موجود ہے۔اوربریڈرس کو چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں کو بھی شیپ بریڈنگ کے عمل میں شامل کریں۔اس موقعہ پر ضلع شیپ ہسبنڈری آفیسر بڈگام ڈاکٹر محمد رفیع وانی نے جو کہ اس موقعہ پر موجود تھے کہا کہ دورے کا مقصد شیپ بریڈرس کوجدید سائینسی ٹیکنالوجی اورتربیت کے بارے میں روشناس کرانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں 5000شیپ بریڈرس سرگرم ہیں جن کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔