سرینگر //سرینگر کی پریس کالونی میں جمعرات کو بعد دوپہر پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جب وہ (Pampers)نامی کمپنی کی طرف سے بنائے گئے ڈائپرز(diapers) کو میڈیا کے سامنے لانے کی کوشش کررہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈائپرز پرمبینہ طور پر متبرک کلمات لکھئے ہوئے تھے جنکو مذکورہ نوجوان میڈیا سے وابستہ افراد کو دکھانے کیلئے لایا تھا مگر ایچ ایچ او کوٹھی باغ کی قیادت میں آئی پولیس ٹیم نے مذکورہ نوجوان کومیڈیا کے سامنے آنے سے قبل ہی گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ پہنچا دیا ۔