مینڈھر// مینڈھر کے کر شنا گھاٹی سیکٹر میں گز شتہ شب ہوئی فائرنگ اور شدید گولہ باری کے نتیجہ میں فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے دو کو کما نڈ اسپتال ادھم پو ر منتقل کیاگیا۔ذرائع کے مطابق گز شتہ رات پاکستا ن کی جانب سے کر شنا گھا ٹی سیکٹر میں چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیارو ں سمیت ما رٹر شلنگ بھی کی گئی اور 80اور 120ایم ایم کے ما رٹر شیلوںسے فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا۔اس دوران فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے دو شدید زخمیوںکوہیلی کاپٹر کے ذریعہ کما نڈ اسپتال ادھم پو ر منتقل کر دیاگیا جن کی شنا خت حو الدار لکھوندر سنگھ اور حوالدار بلبیر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ لانس نائیک چرنجیت سنگھ کاعلاج پونچھ میں ہی چل رہاہے جو22سکھ لائی ریجمنٹ سے وابستہ ہیں ۔واضح رہے کہ اسی سیکٹر میں بنلوئی علاقے میں گزشتہ شام ایک بزرگ خاتون بھی مارٹر شل کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی تھی جس کو آج دفن کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی جبکہ ضلع تر قیا تی کمشنر پو نچھ، ایس ایس پی پونچھ ، ایس ڈی ایم مینڈھر اور ایس ڈی پی او مینڈھرنے موقعہ پر جا کر غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور لواحقین کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔شدیدفائرنگ اور گولہ باری کی سے مقامی لوگوں میں زبردست خوف و دہشت کاماحول ہے اور وہ گھروںسے باہر بھی نہیںنکل پارہے ۔حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے تمام سکولوںکو بھی بند رکھاہے ۔