سرینگر// بھارت میں پیٹرولیم کی سب سے بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ نے سرینگر میں اپنے ڈیلر ’’سونا ٹریڈ ویز ‘‘ کو بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔ سو ناٹریڈویز ، جس کا مرکزی یونٹ سرینگر کے کرن نگر علاقے میں واقع ہے ، کے منتظمین کی جانب سے صارفین کو بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے اعتراف کے طور پر کمپنی نے اسے خصوصی اعزازی سند سے نوازا ہے۔سونا ٹریڈ ویز کے مالک میر نذیر احمد نے اس موقعے پر عزم ظاہر کیا گیا کہ ان کی کمپنی سرینگر میں صارفین کو بہتر سے بہتر اور ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے اپنے مشن پر قائم رہے گی ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سرینگر میں کمپنی کی کامیابی کا راز صارفین کی بہتر خدمت کرنے میں ہی مضمر ہے اور صارفین کا اطمینان ہی کمپنی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔