سرینگر//صدرِ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمرعبداللہ معروف تاجر حاجی فاروق احمد وانی آف بژھ پورہ کے انتقال پُرملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے اہل خانہ خصوصاً لائق فائق فرزندان کیساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے برادر حاجی غلام رسول وانی کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔