کشتواڑ//بجلی کی کمی سے پریشان ریاست جموں و کشمیر میں 6000کروڑ کے ریٹلی ہائیڈرو الیکٹرک پائور پروجیکٹ کا مستقبل گُذشتہ تین برسوں سے لٹکا ہوا ہے۔حیدر آباد کی ایک کمپنی جی وی کے ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ وادی چناب سے رفو چکر ہوئی ہے،اب کمپنی کو بھی 50 ماہ سے زیادہ راہ فرار کئے ہوئے۔ذرائع کے مطابق 850میگاواٹ ریٹلی ایچ ای پی کی تعمیر کا ٹھیکہ میسرز جی وی کے لمیٹڈ کو جون 2010 میں الاٹ کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق کمپنی نے اب اس ٹھیکہ کو منسوخ کرنے کے لئے رسمی طور درخواست گُذاری کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے گُذشتہ چند سالاوںن میں اس پروجیکٹ پر 600کروڑ روپیہ صرف کیا ہے ،پھر بھی 2014 میں اس نے مقامی سیاسی مداخلت کی وجہ سے اچانک کام بند کیا۔ذرائع کے مطابق مقامی نوجوانوں کو روز گار دلانے کے مسئلہ پر کمپنی نے مجبور ہو کر پروجیکٹ پر کام بند کیا اور کہا کہ کمپنی کے پاس نئی بھرتیاں کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ ایک مقامی شخض نے کہا کہ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا اپنا مستقل سٹاف ہے جنھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے ۔اُس نے کہا کہ یہ مقامی سیاسی لیڈروں و سماجی تنظیموں کا معمول کا کام ہے کہ وہ کمپنی کے مین گیٹ کو بلاک کرتے اور بعض اوقات کنسٹریکشن سائٹ کو مقفل کرتے ہیں، جسکی وجہ سے کمپنی نے پروجیکٹ کو بند کرنا ہی مناسب سمجھا ۔ضلع انتظا میہ کشتوڑ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تب کے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد جاوید خان نے جی وی کے حُکام کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور انہیں واضع ہدایات دی کہ کشتواڑ کے ہنر مند و غیر ہنر مند نوجوانوں کو ایڈجسٹ کیا جائے۔کشتوڑ کے مقامی لوگوں نے ریاستی مخلوط سرکار پر اس پروجیکٹ کی کام کسی دوسری کمپنی کو الاٹ کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوانوں نے اس مقصد سے انجینئرنگ کی پڑھائی کی تھی کہ انہیں مقامی پروجیکٹوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے اور ریٹل پائور پروجیکٹ پر کام فوری طور شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر عظمیٰ نے اس سلسلہ میں جب کشتواڑ ضلع کے ریوینیو اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ جی وی کے نے کُل 5383.17ہیکٹر اراضی حاصل کی ہے،جس کیلئے کمپنی نے 4819.00روپے معاوضہ پیش کیا ہے جس میں سے 4229.00 روپے پروجیکٹ کے متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے جبکہ 590.0 لاکھ روپے ضلع کلکٹر کشتوڑ کے پاس ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 26235.46 روپے کی رقم باز آبادکا ری کام پر صرف کیا گیا ہے۔