سرینگر //کے سی ہونڈائی اور شوہل ہونڈائی نے سنیچر کو نئی کو متعارف کرایا ۔ دونوں تقاریب میں ہونڈائی کمپنی کے نمائندوں جن میں جنرل منیجر سہیل خان، ڈی جی ایم آصف شاہ اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اس موقعے پر میڈیا ، بینک کے اعلیٰ افسران ، گاہکوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جی ایم سہیل خان نے کہا کہ ELITE i20 پوری دنیا میں ایک کامیاب ترین گاڑی ہے اور سال 2014سے 4لاکھ صارفین گاڑی کی کارگردگی سے خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی گاڑی میں خوبصورتی ، ڈازائن اور جدید آلات سے لیس ہونے کے علاوہ دیگر خصوصیات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ELITE i20 میں Touchscreen Infotainment System، آئی پی ایس ،Apple CarPlay اور دیگر جدید سہولیات دستیاب ہیں جس سے یہ ٹیکنالوجی پسند کرنے والے صارفین کو بہت پسند آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کا بٹن دبانے سے گاڑی کی فٹنس ، ایکو ڈرائونگ، ڈرائونگ تاریخ اور دیگر خصوصیات بھی موجود ہیں۔ہونڈائی موٹر انڈیا لمیٹیڈ کی مالک ایچ ایم آئی ایل ہے۔ ایچ ایم آئی ایل بھارت میں کار بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے اور اسوقت بازار میں کمپنی کے 9موڈل دستیاب ہے جن میں EON, GRAND i10, ELITE i20, ACTIVE i20, XCENT, VERNA, ELANTRA, CRETA & TUCSON شامل ہے۔