سرینگر//پولیس میڈیا سنٹر کے بیان کے مطابق لال بازار پولیس کو ایک تحریری رپورٹ موصول ہوئی جس میں 15سال کا لڑکا اویس احمد حکاک ولد شبیر احمد جو کہ نویں جماعت کا طلب علم ہے ، 06 فروری سے لاپتہ ہو ا ہے جس پر پولیس اسٹیشن لال بازار میںرپورٹ اندراج کرکے مذکورہ کی تلاش شروع کی ۔ مذکورہ لڑکے نے بھورے رنگ کی پتلون، نیلے رنگ کا جاکیٹ پہناہے اور ساتھ میں نایٔک کمپنی کابیگ ہے۔ اگر کسی شخص کو مذکورہ گمشدہ لڑکے کے بارے میںکوئی علمیت ہوا تو بذیل نمبرات 9596770871,9906688998, 9596222550,9596222551,01942477568یا پھر ڈائل 100پر رابطہ کریں۔