سرینگر// شہر میںپولیس نے قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پانتہ چھوک علاقے سے تین قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے 2500 روپے ضبط کرلئے۔ پولیس سٹیشن پانتہ چھوک سے وابستہ پولیس پارٹی نے قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کرپرویز احمد گنائی ولد علی محمد ، منظور احمد گنائی ولد عبدالرشیداو رارشاد احمد میر ولد غلام رسول تینوں ساکنان زیون کو گرفتار کرکے دائو پر لگائے 2500 روپئے ضبط کر لئے۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 06/2018 U/S 13 Gambling ا یکٹ اندراج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔پولیس بیان کے مطابق شہر سرینگر میں قمار بازوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی قمار باز گرفتار کئے گئے ہیں۔