گلمرگ // بارہمولہ پولیس نے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارتی کے اشترک سے سنیچر کو گلمرگ میںدو روزہ سنو سپلش کار ریس کا افتتاح کیا ۔اس کھیل میں ریاست کے مختلف جگہوں سے 40کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںجس میں کار س کے علاوہ مختلف قسم کے کھیل شامل ہیں ۔کار ریس کا افتتاح ضلع ترقیاتی کشمیر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے کیا جو دو روز تک جاری رہے گی ۔ افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین، صدر ہوٹلیر کلب گلیجر گلمرگ مختار احمد ، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ، ایس ایچ اور گلمرگ ، ایس ایچ او ٹنگمرگ اور ضلع کے دیگر آفسران کے علاوہ اسکولی بچے بھی شامل تھے ۔