سرینگر// سرینگر ، اننت ناگ اور اونتی پورہ میں پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت سپور ٹس سے وابستہ نوجوانوں میں چھپے ہنر کو اُجاگر کرنے کی غرض سے کھیل کود کو جاری رکھتے ہوئے آر پی اسکول علمدار کالونی لال بازار ، مٹن میں سپورٹس میلوں کا انعقادکیا اور اونتی پورہ میں چل رہے کھیلوں کا اختتام ہوا۔ پولیس اسٹیشن لال بازار نے آر پی اسکول علمدار کالونی میں ایس ڈی پی او حضرتبل نے سپورٹس میلے کاافتتاح کیاجس میںآس پاس علاقوں سے کافی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ میلے میں کیرم ،بیڈ منٹن ،شطرنج ودیگر ر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس ڈی پی او حضرتبل اور ایس ایچ او لال بازار نے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میںاسناد تقسیم کئے ۔ اننت ناگ سپورٹس میلے میں کیرم ،بیڈ منٹن ،شطرنج ودیگر ر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میںایس ایچ او مٹن بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں جاری سپورٹس میلے کی اختتامی تقریب میں لوگ شرکت ہوئے۔ڈی ایس پی ڈی اے آر اور ایس ایچ او اونتی پورہ نے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے ساتھ میڈل و اسنادتقسیم کئے۔