ترال //نیو کالونی آری گام ترال میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قصبہ ترال سے دو کلومیٹردور نیو کالونی آری گام کی آبادینے شکایت کی ہے کہ انہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔مقامی آبادی کے مطابق گزشتہ سال محکمے نے لوگوں کے مشکلات دور کرنے کے لئے ایک نئی پائپ لائن کا انتظام کیا تھا تاہم نا معلوم وجوہات کی بناء پر اس لائن سے بھی محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میںآج تک محکمہ پی ایچ ای سے کئی بار گزارش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ مقامی آبادی نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس ادھوری پائپ لائن کو منزل تک پہنچا کر آبادی کو مشکلات سے نجات دلائیں۔