سرینگر// سرینگرپولیس نے منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک کلو گرام چرس ضبط کرکے ڈرگ اسمگلر کو گرفتار کر لیا ۔ایس ڈی پی او حضرتبل رمیض بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او لالبازارکی زیر قیادت میں پولیس پارٹی نے لال بازار میںمولو ی سٹاپ پر ناکہ کے دوران بشیر احمد ڈار ولد غلام محی الد ین ساکن ویری بجبہاڑہ کی تحویل سے ایک کلو گرام چرس ضبط کر لیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کیس زیر نمبر ,8/22NDPS act 12/18اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔