سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کل برفباری سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہر کے طول وعرض میں برف ہٹانے کے کام کے لئے3979 کرمچاریوں کے علاو ہ پوری مشینری کو بروئے کار لایا۔ترجیحات کو لے کر مسجدوں، مندروں، ہسپتالوں، راشن گھاٹوں اور دیگر اہم مقامات کی طرف جانے والے راستوں اور فٹ پاتھوں پر سے فوری طور برف ہٹائی گئی۔میونسپل کمشنر کی ہدایات کے تحت پوری کارپوریشن کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے متحرک کیا گیاجبکہ ایس ایم سی سیکرٹری ہلال احمد دیوانی کی نگرانی میں میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر کنٹرول روم کے فون نمبر2474499پر رابطہ کریں۔