سرینگر //ماروتی سوزوکی انڈیا نے سوموار کو نئی سوفٹ گاڑی کی رسم رونمائی جمکیش وہکلیڈس ( کشمیر) پرائیویٹ لمیٹیڈ اور پیکس آٹو لمیٹیڈ میں انجام دی ۔ رسم رونمائی کی تقاریب جمکیش وہکلیڈس اور پیکس آٹو لمیٹنڈ میں الگ الگ انجام دی گئیں۔ جمکیش میں گاڑی کی رسم رونمائی جموں و کشمیر بینک کے زونل ہیڈ سینٹرل کشمیر منظور حسین بٹ نے انجام دی ۔ اس موقعہ پر ریذیڈنسی روڑ پر واقع بنک کے برانچ منیجر راجا امتیاز ، اعجاز القیوم اور بزنس ایکوزیشن آفیسر کشمیر جاوید میر کے علاوہ جمکیش کشمیر کے سی جی ایم کرنل(ریٹائرڈ) ایم اے خان بھی موجود تھے۔ بیان کے مطابق نئی سوفٹ گاڑی میں نیا ڈزائن، گاڑی کی کارگردگی میں بہتری اور مسافروں کیلئے آرام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پر چلنے والی نئی سوفٹ گاڑی میں22کلومیٹر فی لیٹر کے حساب سے ایندھن استعمال ہوگا جبکہ ڈیزل پر چلنے والے سوفٹ گاڑی 28کلومیٹر فی لیٹر کے حساب سے چلتی ہے۔ ادھر پیکس آٹو میں نئی سوفٹ گاڑئی کی رسم رونمائی جے کے بینک کے زونل ہیڈ تصدق احمد ڈار نے برانچ منیجر اعجاز قیوم کی موجودگی میں انجام دی جبکہ اس موقعہ پر بنک کے میر جاوید بھی موجود تھے جبکہ ایس ایچ او نوگام محبوب بانڈے، ایس ایچ او پانتہ چھوک سرجیت بانڈے پیکس کے جنرل منیجر ارشاد پیر زادہ اور پیکس گروپ کے سی ائے او چندیپ سنگھ بھی موجود تھے ۔ بیان کے مطابق پیکس گروپ کے جنرل منیجر ارشاد پیرزادہ نے کہا کہ نئی سوفٹ گاڑی کی کارگردی اور ڈیزائن میں بہتری لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول پر چلنے والی سوفٹ کی قیمت 5لاکھ 15ہزار سے لیکر 7لاکھ 15ہزار روپے تک ہے جبکہ ڈیزل گاڑی کی قیمت 6لاکھ 18ہزار اور 8لاکھ 19ہزار روپے ہے۔