جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کل ایوان میں محمد مظفر پرے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ جدید کاری پروگرام کے تحت 164.61لاکھ ریونیو دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن اور 39920 ریونیو میپس مکمل کئے گئے ہیں۔وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے کشمیر صوبے میں 43335کنال سرکاری اراضی اور 72456 کنال کاہچرائی پر سے ناجائز قبضہ ہٹا لیا ہے ۔قیصر جمشید لون نے اس دوران ضمنی سوال پوچھا۔