بارہمولہ//نارواو بارہمولہ کے بیشتر دیہات ائرٹل کی 3جی اور 4جی خدمات سے محروم ہیں جس کے نتیجے میںصارفین خاصکر طلاب کو کئی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ زنڈفرن ،بدمولہ ،زوگیار ،آڈورہ ،گلستان کے علاوہ کئی دیہایت کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ مواصلاتی کمپنی ائر ٹل کی طرف سے شیری میں ایک ٹاور نصب کیا گیاہے تاہم ان دیہات تک اس ٹاور کی سگنل نہیں پہنچتی ہے اور صارفین کو صرف 2Gانٹرنیٹ خدمات میسر ہیں۔