پلوامہ+اننت ناگ//کریم آباد پلوامہ میںپتھرائو کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فوج نے ہوای فائرنگ کی جبکہ صوف شالی کوکر ناگ میں کریک ڈائون کے دوران فورسز اور مظاہرین میں تصادم آرائی ہوئی۔بدھ کی صبح ایک کیسپر گاڑی میں سوارفوج کی55آر آر سے وابستہ اہلکار کریم آباد علاقے میں معمول کی گشت پر تھے کہ گاڑی پر کئی اطراف سے اچانک سنگباری شروع کی گئی۔فوجی گاڑی کو دیکھتے ہی نوجوانوں نے نہ صرف سڑک پر رکائوٹیں کھڑی کیں بلکہ پتھرائو شروع کیا۔ فوج نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیوں کے کئی رائونڈ فائر کئے۔پتھرائو کچھ دیر کیلئے جاری رہا اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کا تعاقب کرکے انہیںبھگادیا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھرصوف شالی اننت ناگ میں سہ پہرکے وقت کریک ڈائون شروع ہوتے ہی نوجوانوں نے سنگباری کی ۔مشتعل نوجوانوں کومنتشرکرنے کیلئے پولیس وفورسزنے ٹیر گیس شلنگ کی ۔ صوف شالی میںبدھ کی سہ پہر فوج نے گائوں کومحاصرے میں لیکریہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔ گائوں کی ناکہ بندی ہوتے ہی مقامی نوجوان گھروں سے باہرآئے اورانہوں نے جنگجومخالف کارروائی کی مزاحمت کرتے ہوئے سنگباری شروع کی ۔پولیس اورفورسزاہلکاروں نے سنگباری کررہے نوجوانوں کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے ۔ نوجوانوں اورفورسزکے درمیان سنگباری اورٹیر گیس شلنگ کاتبادلہ شام کے تقریباً6بجے تک جاری تھا۔