جموں//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی طرح نئے کالجوں کو گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکولوں میں نہیں چلائے گی بلکہ ان اداروں کیلئے الگ کرائے والی عمارتوں کا انتظام کیا جائے گا ۔ وزیر بارہمولہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کیمپس رفیع آباد کی تعمیر کے سلسلے میں اراضی کی نشاندہی کے عمل کا جائیزہ لینے اور بارہمولہ ڈگری کالج کیمپس کو وسعت دینے کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج رفیع آباد کی تعمیر کے سلسلے میں اراضی کی نشاندہی اور بارہمولہ ڈگری کالج کو وسعت دینے پر غور و خوض کیا ۔ کالج کیلئے ایک سپورٹس سٹیڈیم کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں رقومات کا انتظام ریاستی سرکار اور مرکزی معاونت والی سپورٹس ڈیولپمنٹ سکیموں سے حاصل کرے گی ۔ وزیر نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ان دو پروجیکٹوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے تعمیراتی کام شروع کرے ۔