پونچھ//ہندو پاک کے درمیان چکاندا باغ کے راستے تجارت کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھوار کو 34 مال بردار ٹرک حد متارکہ کے آر پار ہوئے ۔ہندوستان سے 29 ٹرک سامان لیکرپاکستان گئے جن میں85 لاکھ 47 ہزار روپے کے کیلے، نمبو، ادرک، املی اور انگور تھے جبکہ راولاکوٹ سے چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر 5 ٹرکوں کے ذریعے 38 لاکھ 48 ہزار روپے کے سنگترے اور جڑی بوٹیاں پہنچائی گئیں۔اس دوران ہندوستان کی طرف سے کسٹوڈین تنویر احمد جبکہ پاکستان کی طرف سے ٹی ایف او سردار نعیم موجود تھے۔پونچھ راولاکوٹ ٹریڈ یونین کے صدر عبدالرزاق خاکی نے دونوں ملکوں کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ زیرو لائن پر تاجروں کی مشترکہ میٹنگ کروائی جائے تاکہ لین دین کے معاملات اور دیگر مسائل طے ہوسکیں ۔