پلوامہ//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضلع پلوامہ کے لئے دی گئی ہدایات اوریقین دہانیوں کی اب تک کی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر غلام محمد ڈار نے صوبائی کمشنر کو وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عملد رآمد کے سلسلے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے پلوامہ می عوامی دربار کے دوران 179ہدایات دیں۔ان میں سے 47ہدایات اورفیصلوں پر مکمل عملدر آمد کیا گیا جب کہ 11فیصلوں پر جزوی طور عملدر آمد کیا گیا ۔99فیصلہ جات عمل آوری کے مختلف مراحل میں ہیں اس کے علاوہ 32فیصلوں کو غیر موزوں قرار دے کر ان پر عملدر آمد کو روک دیا گیا۔میٹنگ میں دیہی ترقی ،تعمیرات عامہ،پاور ڈیولپمنٹ،صحت اور دیگر محکموں کے تحت شرو ع کئے گئے پروجیکٹوں اور کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی خلاصہ پیش کیا گیا۔جب کہ کیمونٹی ہال اور فروٹ منڈی کی تعمیر کی پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت تمام کاموں اور پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زوردیا۔انہوںنے مختلف محکموں کے درمیان قریبی تال میل قائم رکھنے کی بھی ہدایات دی تاکہ پروجیکٹوں کی عمل آوری میںرخنہ نہ پڑے۔صوبائی کمشنر نے کاموں حتمی قراردی۔انہوںنے کاموں کے معیار کو قائم رکھنے کے لئے ان کی نگرانی پر بھی زوردیا۔