سرینگر //ایرائز ہونڈائی کی جانب سے جمعرات کو 2018الائٹ آئی 20کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ گاڑی کی رسم رونمائی کشمیر میں گاڑی کے پہلے صارف نے انجام دی جس کو تقریب پر بلایا گیا تھا۔ نئی الائٹ آئی 20کے پہلے صارف نثار جالب ارائز ہنڈائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے اور نئی الائیٹ آئی 20سال 2018کی رسم رونمائی ارائز ہنڈائی کے ایم ڈی سجاد بیگ، عمر بیگ اور الطاف بیگ کے علاوہ جی ایم ارائز ہنڈائی اویس بٹ کی موجودگی میں انجام دی۔ نئی الائٹ آئی 20کافی جدید اور نئی خصوصیات سے لیس ہے۔ سجاد بیگ نے نثار جالب کو گفٹ کوپن دیا اور تقریب میں آئے تمام صارفین کا انکی محبت اور بھروسہ کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ ارائز ہونڈائی نے تھائی لینڈ میں ہائی پرومس اور بہترین سیل اور سروس کا انعام حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔