جموں//چیمبرہائوس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ظفراے وکیل چیئرمین ۔میرینہ ریٹیل کارپوریشن دبئی کی عالمی سطح پرکاروبارمیں نمایاں کارکردگی کیلئے عزت افزائی کی گئی۔ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر راکیش گپتانے کہاکہ ریاست کے سپوت ظفراے وکیل نے ہندوستان کے علاوہ عالمی سطح پراپنے کاروبارکووسعت دے کرنام پیداکیا۔انہوں نے کہاکہ وکیل کاروباری صلاحیتوں کی بناء پرمتعدداعزازات حاصل کرچکے ہیں جن میں لندن میںآرایل آئی گلوبل ایوارڈ ، دبئی سروس ایکسلنس ایوارڈ،بیسٹ کیٹاگری ایوارڈس اِن یواے ای، سعودیہ عربیہ ، بہرین، اومان اوراین آرآئی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ممبئی شامل ہیں۔اس دوران تقریب میں وزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب اے درابومہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقعہ پر ایم ایل اے مبارک گُل کے علاوہ چیمبر کے ممبران موجودتھے۔اس دوران وکیل نے کہاکہ میرینہ نے جموں وکشمیرکے 700افرادکوروزگاردیاہے۔اس موقعہ پر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے عہدیداران راجیش گپتا، سینئرنائب صدرراجیو گپتا، جونیئرنائب صدر منیش گپتا، جنرل سیکریٹری گوربھ گپتا، سیکریٹری اورانشوگپتاخزانچی بھی موجودتھے۔