بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔کہےںجگہوں پر سب سنٹربند پڑے ہےں تو کہےں طبی اور نیم طبی عملہ کی کمی ہے جس کے نتےجے مےں مریضوں اور تےما داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع میں کئی سب سنٹر جن مےں درنگبل ،زہن پورہ اورحاجی بل کے علاوہ بےشتر ہےلتھ سب سنٹرشامل ہیں، اکثر بند ہوتے ہےں جس کے نتےجے مےں ان دےہات کے مرےضوں کوضلع اسپتال بارہمولہ کا رخ کرنا پڑتا ہے جو ان کیلئے پریشانی ہے۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ضلع کے دےگرطبی مراکز کا بھی حال بے حال ہے کیونکہ ان اسپتالوں میں بھی طبی اور نیم طبی عملہ کی سخت کمی ہے اور مریضوںکوضلع کے دیگر اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ لوگوں کا مزےد کہنا ہے کہ مذکورہ ہےلتھ سےنٹروں میں ڈاکٹروں کی کمی کے ساتھ ساتھ نیم طبی عملہ کی بھی سخت قلت ہے جبکہ ان اسپتال میں مریضوں کی ضروری تشخیص کے لئے مشینری ہی نہیں ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ ساتھ ان علاقوںسے تعلق رکھنے والی حاملہ خواتین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ لوگو ں کے مطابق اگر چہ انہوں نے مریضوں کو در پیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی غرض سے کئی بار محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو مطلع کےا تھا تاہم انہو ں نے بھی اس کی طرف کوئی توجہ نہےں دی ۔لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان ہےلتھ سےنٹروں مےں فوری طور پر ڈاکٹروں اور نےم طبی عملے کو تعےنات کےا جائے تاکہ مریضوں بشمول حاملہ خواتین کو در در کی ٹھوکریں نہیں کھانے پڑیں گے۔