رام پور//پنجاب نیشنل بنک (پی این بی) گھپلہ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم نے رام پور کے انبوجا مال میں واقع گیتانجلی جویلرس میں دیر رات تک چلے چھاپہ میں ایک کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد کے زیورات ضبط کئے ۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم نے مال کے شاپرس اسٹور میں واقع گیتانجلی جویلرس کے کاونٹر پر چھاپہ مارا اور دیر رات تک چلی کارروائی میں ایک کروڑ 27لاکھ روپے کے ہیرے کے زیورات ضبط کئے ۔ اس موقع پر گیتانجلی اسٹور کے مقامی ڈیلر بھی موجود تھے ۔تقریباََ چھ گھنٹے تک چلی اس کارروائی میں ایک ایک بل کے بارے میں معلومات لی گئی اور وہاں کام کرنے والے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ چھاپے کے دوران اای ڈی کی ٹیم نے اسٹور کو باہر سے بندکروا دیا تھا۔ مقامی پولیس کو اس چھاپے کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔