مینڈھر+نوشہرہ//مینڈھر اور نوشہرہ میں زیر زمین بارودی سرنگ دھماکوں سے ایک فوجی افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ منکو ٹ سیکٹر مینڈھر میں اگلی چوکی پر تعینات فو جی افسر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت کررہاتھاجس دوران اس کا پائوں اچانکزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پرپڑگیا جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا، اور 5مہا ر ریجمنٹ سے وابستہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر او م پر کاش شدید زخمی ہوا ۔ اسے نازک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فو جی اسپتال ادھم پور منتقل کیاگیا ۔دریں اثناء نوشہرہ حدمتارکہ پر واقع کھمبا علاقے میں بھی اسی طرح کے ایک واقعہ میںایک اہلکار زخمی ہوگیا،جس کو فوجی اسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔ تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔