بارہمولہ //گلمرگ میں اتوار کو ایک غیر ملکی سیاح پہاڑی سے گرکر شدید زخمی ہوا ۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے بتایا کہ فرانس سے تعلق رکھنے والالیکس گوئر نامی ایک نوجوان سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ مقام پر سیکنگ کررہا تھا اس دوران مذکورہ سکیپر کاپیر پھسل گیا اور وہ پہاڑی سے گرگیا جس کے بعد بچاو ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے بچالیا بچایا۔جس کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے بون اینڈ جوئنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ یادرہے دو روز قبل ہی افروٹ کے ہی ہاپت کھوڑ علاقے میں5 غیر ملکی سیاح برفانی تودے کے زد میں آگئے تھے جن میں سے روس سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سٹین سلائیو القمہ اجل بن گیا تھا جبکہ چار کو بچالیا گیا تھا۔اسی طرح ماہ جنوری میں بھی سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا تھا ۔