جموں//محکمہ زراعت نے سب ڈویژنل سطح کے 130 افسروں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیںاور انہیں زراعت سے متعلق سرگرمیوں میں تیز ی لانے کے سلسلے میں ریاست کے طول و عرض میں تعینات کرنے کے بھی ہدایات جاری کئے۔زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے محکمہ کو فعال بنانے اور ملازمین کی شکایات کو دور کرنے کے مقصد سے ان افسروں کی ترقیوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔