سرینگر //جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرینگر نے کھٹوعہ میں ہندو ایکتا منچ کی جانب سے مجرم دیپک کھجوریہ کی حق میں نکالی گئی ریلی کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کو ئی بھی شخص جو کسی نابالغ کی اغوا کاری اور قتل میں ملوث ہو ، کو دہشت گرد قرار دیکر پھانسی دی جانی چاہئے جیسا پاکستان کی دہشت گرد مخالف عدالت نے مجرم کو 4بار پھانسی کی سزا سنائی ہے۔بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لوگوں کو قاتل کو بچانے کیلئے مظاہروں میں شامل ہونے کے بجائے کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر زرو دینا چاہئے تاکہ ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا جائے اور اس کیس کی شنوائی روزانہ بنیادوں پر ہونی چاہئے۔ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسکے بجائے ہندو ایکتا منچ نے ملزم کے حق میں ریلی نکالی جس میں بی جے پی اور کانگریس لیڈران نے بھی شرکت کی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پولیس والے کے ہاتھوں نابالغ بچی کی عصمت دری اور قتل کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مانگ کی ہے کہ کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کیس کو فارسٹ ٹریک کورٹ میں لے جائیں تاکہ کوئی بھی قانون کے ہاتھوں سے بچ نہ سکے چاہئے۔