بارہمولہ//فتح گڈ ھ بارہمولہ میں قائم بی ایس این ایل ایکسچینج خراب رہنے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات درپیش ہیں ۔ علاقے کے کئی صارفین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے بی ایس این ایل وِل فون بند پڑے ہیں اور یہی حال لینڈ لائن سروس کا بھی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن اور براڈ بینڈ سروس اکثر بند خراب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بی ایس این ایل موبائل سروس بھی ناقص ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فتح گڈھ ایکسچینج میں سروس بہتر بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔صارفین کے مطابق اگرچہ انہوں نے ناقص سروس کا معاملہ بی ایس این ایل حکام کی نوٹس میںلایا لیکن انہوں نے بھی سدھار لانے کی کوشش نہیں کی۔صارفین نے کہا کہ اگر فوری طور پر بہتر سروس فراہم نہیں کی گئی تو وہ ایکسچینج فتح گڈھ پر تالا چڑھا دیں گے جس کی ذمہ داری بسنل حکام پر ہی عائد ہو گی ۔