بارہمولہ// بہرام پورہ رفیع آباد میں بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اپنے ہی مرتب کردہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کرپارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں مطلع کیا تھا لیکن انہوں نے کوئی دھیان نہیں دیا ۔ لوگوں نے سرکار اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں بہتر بجلی سپلائی فراہم کرکے مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔