سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ،جو پچھلے کئی روز سے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زیر علاج تھے، کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا ۔انہیں14 فروری کو مثانے میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ہسپتال میں ان کے دل، گردوں اور انتڑیوں وغیرہ کے حوالے سے بھی کئی طبی ٹیسٹ لئے گئے ہیں ۔ترجمان نے مزاحمتی قائدین، سیاسی ،دینی و سماجی جماعتوںسے وابستہ قائدین و اراکین اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، جنہوں نے ہسپتال آکر یا فون پر خیریت پوچھی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔