سرینگر //سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کارگزار صدر عمر عبداللہ نے نئی دلی سے چین کے کشمیر میں عمل دخل سے متعلق وزیر تعمیرات کے بیان پر وضاحت طلب کی ہے ۔عمر عبداللہ نے ریاستی وزیر تعمیرات کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار کے ایک سینئر وزیر نے کس بناء پر مسئلہ کشمیر میں چین کی مداخلت سے متعلق بیان دیا۔اس سلسلے میںعمر عبداللہ نے وزیر موصوف کا بیان سامنے آنے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’چین نے جموں کشمیر میں سرگرم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کو گود لیا ہے،وزیر اعلیٰ کے قریبی معتمد کے اس تاثر کو سرکش بے خودی سمجھ کرمسترد نہیں کیا جاسکتا، حکومت ہند کو اس بیان کی بنیاد کی وضاحت کرنی چاہئے‘‘۔