سرینگر// شہل آٹو موبائلز نے 19فروری سے لیکر 27فروری تک میگا سروس کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ شہل آٹو موبائل نے نوگام میں قائم اپنے جدید ورک شاپ میں مہندرا اور مہندرا لمیٹینڈ کے اشتراک سے میگا سروس کیمپ کا افتتاح کیا ۔ کیمپ کاافتتاح کرکٹر منظور پانڈور نے شہل گروپ کے چیرمین حاجی محمد گورو ، منیجنگ ڈائریکٹر شہل گروپ مشتاق گرورو، ڈائریکٹر بلال گورو، شہل گروپ کے سی ای او میاں عادل کے علاوہ گاہکوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران گاڑیوں کی 75پوئنٹ چیک اپ اور دیگر خدمات میں خصوصی چھوٹ دی جائے گی مثلا مزدوری میں 10فیصد اور سپیر پارٹس میں 5فیصد چھوٹ کے علاوہ میکسی کیئر کے علاوہ دیگر خدمات میں 50فیصد چھوٹ ی جائے گی۔ اس موقعے پر شہل گروپ کے جنرل منیجر جی این بابا نے کہا کہ شہل مہندرا گاہکوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔