شیلانگ//کانگریس صدر راہل گاندھی میگھالیہ میں 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلہ میں آج ریاست میں انتخابی دورے کا آغاز کریں گے ۔میگھالیہ پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی ) کے مطابق مسٹر گاندھی اپنے دو دن کے دورے میں ریاست کے مختلف حصوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ مسٹر گاندھی آج ج شمالی گارو ضلع میں میدنی پاتھر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد ویسٹ گارو ہلز جائیں گے۔وہ رات میں تورا میں قیام کریں گے ۔مسٹر گاندھی کل مغربی جیتیا پہاڑی کے جووائی میں چٹ باکو فٹ بال میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ کانگریس صدر شیلانگ میں تعلقات عامہ کے پروگرام بھی شرکت کریں گے ۔