Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خطہ پیر پنچال و خطہ چناب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 22, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے تئیں کس قدر سنجیدہ ہیں ، اس با ت کا اندازہ اس حقیقت سے ہوجاتاہے کہ گزشتہ روز کشتواڑ کی دورافتادہ تحصیل مڑواہ میں 37ملازمین کو غیر حاضری کی پاداش میں معطل کر دیاگیا جبکہ اسی طرح راجوری کے 34ملازم وافسران بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جن کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے۔عوامی شکایات کے بعد ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی ہدایت پر حکام نے پندرہ فروری کومڑواہ تحصیل کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس کے دوران37ملازمین ڈیوٹی سے غیرحاضر پائے گئے جن کو ڈی سی نے معطل کرکے متعلقہ ضلع افسران سے تحقیقات کرکے رپورٹ طلب کی ہے ۔وہیں گزشتہ روزڈپٹی کمشنر راجوری کی ہدایت پر کئی ٹیموںنے ایک ساتھ ضلع کے کئی دفاتر کا معائنہ کیا جس دوران 34ملازم و افسر غیرحاضر پائے گئے اور کچھ دفاتر کو مقفل بھی پایاگیا ۔ان علاقوں میں ملازمین کی ڈیوٹی کے تئیں لاپرواہی کا یہ عالم روزانہ کا معمول ہے اور اگر کسی بھی روز اچانک معائنہ کرکے ان کی حاضری کی جانچ کی جائے تو ایسے ہی نتائج سامنے آئیںگے ۔ اس سے پہلے بھی یہ دیکھاگیاہے کہ بہت بڑی تعداد میں ملازمین غیرحاضر پائے گئے لیکن چونکہ ان کے خلاف زیادہ سخت کارروائی نہیں ہوتی اس لئے وہ ڈیوٹی کے تئیں ہمیشہ غیر سنجیدہ رہتے ہیں ۔بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ پیر پنچال اور چناب کے پہاڑی خطہ میں سہولیات کی کمی کے بہ سبب سرکاری ملازمین اپنی تعیناتی کرواتے ہینہیں اور اگر انہیں تعینات کربھی دیاجائے توپھر وہ ڈیوٹی کے پابند نہیں رہتے اور کبھی میٹنگوںکے بہانے جموں میں تو کبھی کسی بہانے قواعد کےخلافچھٹیاں مناتے رہتے ہیں ۔ملازمین اور افسران کی اس لاپرواہی کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتناپڑتاہے جن کے کام وقت پر نہیں ہوپاتے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خطہ پیر پنچال ہو یا خطہ چناب ، یہ دونوں پہاڑی اور دشوار گزار علاقے ہیں جہاں لوگوں کو اپنے کام کاج کے سلسلہ میں دور دراز علاقوںسے کچھ سفر پیدل تو کچھ طویل انتظار کے بعد گاڑیوں میں دھکے کھاکر طے کرناپڑتاہے اور اس کے بعد بھی اگر ان کے کام وقت پرنہ ہوں تو یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ ریاستی حکومت عوامی دربار اور دیگر اقسام کے پروگرام منعقد کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے دعوے تو کرتی ہے اور ساتھ ہی نئے انتظامی یونٹوں کو فعال بنانے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں لیکن جب تک ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند نہیں بنایاجائے گا تب تک لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوںگے چاہے کیونکہ ان کے گائوں میں تحصیل کیا ضلع صدر مقام بھی بنادیاجائے ۔جو حال کشتواڑ اور راجوری ضلع کا ہے وہی کچھ حال پونچھ ، ڈوڈہ ، رام بن اور ریاسی اضلاع کا بھی ہے جہاں ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی ڈیوٹی کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی ان سے پوچھ تاچھ ہوتی ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے مہینے دو مہینے بعد ایک بار معائنہ کرلیاجاتاہے جس میں غیر حاضر پائے جانے والوں کو کچھ دن تک معطل یا کسی دفتر کے ساتھ اٹیچ کیاجاتاہے جس کے بعد وہی پرانا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی کارروائی کے بغیر ہی ملازمین و افسران اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے فرائض منصبی کے ساتھ انصاف کریں کیونکہ اسی عوامی خدمت کے عوض انہیں اچھی خاصی تنخواہیں ملتی ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?