جموں//ریاست میں سرگرم بنکوں نے 31دسمبر 2017تک اختتام پذیر ہوئے تین مالی سہہ ماہیوں کے دوران 566424مستفیدین میں 17188.19کروڑ روپے واگذار کئے اور اس طرح مالیاتی اصطلاح میں 60فیصد اور جسمانی ہیئیت میں 59فیصد حاصل شدہہدف درج کیا ۔سالانہ ہدف 28841.64کروڑ برائے 966047مستفیدین مقرر کیا گیا تھا۔جے کے بنک نے اکیلے ہی اس عرصے میں 12319.61کروڑ روپے واگذار کئے جو کہ دیگر43بنکوں کے مجموعی قرضوں کا 72فیصد ہے چیئرمین وسی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے ان اعداد وشمار کا خلاصہ جموں وکشمیر کی ریاستی سطح کی بینکار کمیٹی (ایس ایل بی سی)کی 107ویں میٹنگ کے دوران کیاجو ہوٹل ریڈیسن بلیو جموں میں منعقد ہوئی۔جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری بی بی ویاس نے میٹنگ کی صدارت کی جبکہ اس میٹنگ میں فائنانشل کمشنر ،ہائوسنگ و اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بی اگروال،فائنانشل کمشنر ریونیو لوکیش دت جہا ،پرنسپل سیکریٹری فائنانس نوین کمار چودھری ،ریجنل ڈائریکٹرریزور بنک آف انڈیا تھومس میتھوزمچیف جنرل منیجر نبارڑ وجے کمار ،ڈپٹی سیکریٹری ڈی ایف ایس ،مایم او ایف حکومت ہند اے کے دوگرہ اور دیگر سرکاری و بنک سینئر افسران بھی شریک ہوئے ۔مجموعی قرضے کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے جے کے بنک چیئرمین و کنوینئر ایس ایل بی سی پرویز احمد نے کہاکہ ’اس میں ترجیحی سیکٹر کے9224.79کروڑ جو 346456مستفیدین میں تقسیم کئے گئے ،سالانہ ہدف19933.02کروڑ برائے 740847مستفیدین اور غیر ترجیحی سیکٹر قرضوں کے 7963.40 کروڑ جو 219968 مستفیدین میں تقسیم کئے گئے جو سالانہ ہدف 8908.62کروڑ برائے 225200مستفیدین ،شامل ہے۔اس موقعے پر49فیصد قرضہ ۔جمع تناسب کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریتری نے تمام متعلقین پر زور دیا کہ وہ تال میل کے ساتھ قرضہ جمع تناسب کو ریزرو بک آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق رواں مالی سال کے اخیر تک60فیصد تک لے جائیں ۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ بھی قرضہ ۔جمع تناسب کو بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔مرہون قرضوں کی توسیع اور ہائوسنگ و ایجوکیشن سیکٹر میں قرضوں کو بڑھا وادینے کیلئے چیف سیکریٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ متعینہ مدت میں اراضی ریکارڑ کی ڈیجیٹائزیشن عمل میں لائیں ۔چیف سیکریٹری نے تمام بنکوں اور ایجسیوں پر زور دیا کہ وہ تال میل کے ساتھ کام کریں اور ریاست کی اقتصادیات کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کریں ۔اس موقعے پر پرویز احمد نے ریاستی چیف سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے کئی اہم معاملات سلجھانے میں ان کے رول کو سراہا جن میں آر ایس ای تی آئی و ایف ٹی سی کیلئے اراضی الاٹمنٹ ،3لاکھ روپے کے قرضے برائے سیلف ہیلپ گروُ / جے ایل جی کیلئے سٹمپ ڈیوٹی پر رعایت قابل ذکر ہیں۔چیئرمین نے بنکوں کی جانب سے مختلف شعبوں میں ظاہر کی گئی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔