سرینگر //پولیس نے گاڑیاں چُرانے والے گروپ کو بے نقاب کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 4 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لیا ۔پولیس اسٹیشن پارم پورہ کو پچھلے دو ماہ سے شکایات موصول ہورہی تھیںکہ علاقے میں کار چوروں نے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چُرا لے ہیں جس پر پولیس اسٹیشن پارم پورہ میں کیس اندراج کر کے ایس پی ویسٹ کی نگرانی میں ایک سپیشل تحقیقاتی ٹیم ایس ڈی پی او ویسٹ اور ایس ایچ او پارمپورہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ۔ٹیم نے کارروائی شروع کرتے ہوئے 3کار چوروں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر چار گاڑیاں جن میں ٹاٹا موبائل JK05/6365،زین کار نمبرDL13C/0690،ماروتی کار نمبرJK05/5016،ماروتی کار نمبر Jk05/5016 اور ایک موٹرسائیکل بجاج ایونجر کو بر آمد کر لیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 289/2017,300/2017,32/2018اور42/2018 اندراج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔