نئی دلی//خوراک، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج بین الاقوامی کانفرنس میں اپنا پیپر پیش کیا جس میں عالمی سطح کے لیڈروں اور سفارت کاروں نے حصہ لیا۔نئی دلی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی نے کہا کہ دنیا بھرمیں قبائلی لوگوں کی شرح خواندگی بہت کم ہے ۔بالخصوص خواتین زیادہ تر ناخواندہ ہیں جو ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم ہی قبائلی طبقے کے لوگوں کی تقدیر بدل سکتا ہے اور اس طبقے کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرکے عالمی سطح پر مقابلوںمیں حصہ لینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس طبقے کے لوگوں کی معیارزندگی میں زبردست تبدیلی لانے کی کوششیں کر رہی ہے ۔انہوںنے عالمی تنظیموں ، حکومت ہند اور حکومت جموں وکشمیر کی اُن کاوشوں کو سراہا جو قبائلی لوگوں کی بہبود اور ترقی کے لئے کی جارہی ہے۔اس بین الاقوامی کانفرنس میں وزارت خارجہ کے وزیر جنرل وی کے سنگھ ، پی ایم او میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کے علاوہ ٹی ۔وولڈماریم ، ڈین ڈپلومیٹک کارپس اور اریشیا کے سفیر برکالوندا ، ہائی کمیشن آف تنزانیہ پایس دھنشکی ، ہائی کمشنر نامبیہ موسی نامیل روزٹ ، کانگر کے سفیر احمد شعیب ، سکینڈ سیکرٹری پولیٹیکل عرب ری پبلک آف ایجبٹ ، مینول ایم کوندی ، سیکرٹری دی ری پبلک آف انگولا میجر جنرل کرس ایز ، ریٹائرڈ ہائی کمیشن آف نائجیریا ، ممبر پارلیمنٹس آف یوگنڈا نے حصہ لیا۔