سرینگر//گاندربل پولیس نے جواریوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر7قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا اورداﺅپر لگائی گئی ہزاروں روپے کی رقم ضبط کی۔پولیس کی ایک ٹیم نے شیخ زو علاقے میں اُس وقت7جواریوں کو رنگے ہاتھوںدھر لیا جب وہ جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔جن قمار بازوں کو حراست میں لیا گیا، ان میں توصیف احمد گورو، آصف احمد کلو اور محمد اشرف گوروساکنان ننی نارہ سمبل، محمد مقبول ڈار اور عبدالرشید گوروساکنان شیخ زو، نذیر احمد گوروساکن واسکورہ اورنصیر احمد بیگ ساکن ونگی پورہ سمبل شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران داﺅ پر لگائے گئے5300روپے اور تاش کے پتے بھی پولیس نے ضبط کرلئے۔