Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بدعنوانیوں کی تاریکیاں !!!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 24, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
  بھا جپا کے دور حکمرانی میں وجے مالیہ کے بعد فی الحال ممبئی کا اَڑتالیس سالہ کھرب پتی جوہری نیرومودی غبن گھوٹالے کا نیا سمراٹ بن کر مطلعٔ سیاست پر چھا ہوا ہے ۔نیرو نے پنجاب نیشنل بنک کو ٹھگنے کاجو تہلکہ آمیز ریکا رڈ قائم کیا، اس پر قانون کا لمبا ہاتھ اس نامی گرامی ٹھگ کو اپنی گرفت میں لاتا ہے یا خود اس کے سیاسی اثرورسوخ کے سامنے قانون بے دست وپا ہو کر رہ جاتی ہیں، تاریخ اب اسی تماشے کو دیکھنے میں  ماہ وسال محورہے گی ۔ آثار وقرائین سے لگتا یہی ہے کہ سی بی آئی کو مطلوب ہونے کے باوجود بنک گھوٹالے کا نیا ہیرو بھی وجے مالیہ کی طرح گر فتاری سے بچنے کے لئے انڈیا سے باہرموج مستی کے دن گزارے گا جب کہ انسداد ِبدعنوانی قوانین منہ تکتے رہ جائیں گے ۔اس سنسنی خیز اسکنڈل سے صاف ظاہر ہو اکہ ملک میں سابقہ یوپی اے حکومت کی طرح مجرموں اور لٹیرں کا بدستورراج تاج قائم ہے۔ ا گر یہ بات نہ ہوتی تو نیر مودی کی سیاسی گلیاروں اور اور حکومتی ایوانوں تک اتنی پہنچ کہاں ہوتی کہ وہ وزیراعظم مودی ٹیم کے ہمراہ حال ہی میں ڈیوس عالمی کانفرنس میں اپنے سرمایہ دارانہ کرو فر کے ساتھ حاضر ہوتا اور پھر ملک چھوڑ کر آسانی سے بھاگ جاتا۔ اس سلسلے میں بھاجپا پر انگلی اٹھنا قدرتی امر ہے ۔اس نے ۲۰۱۴ ء میںعوام سے کانگریس کے خلاف ووٹ یہ وعدہ دے کر مانگا تھا کہ عوام کو نہ صرف مہنگائی سے نجات دلائی جائے گی بلکہ کورپٹ عناصر سے پاک نظام مہیا کر تے ہوئے جن بڑے بڑے سیاسی مگر مچھوں اور قومی لٹیر وں نے قوم کا سرمایہ سوئس بنکوں میں چھپا رکھا ہے،اس کالے دھن کوو اپس لاکر ہر بھارتی شہری کے بنک کھاتے میں فی کس پندرہ لاکھ روپے جمع کئے جائیں گے ۔ اب اس کے علی الرغم یہ گل کھل رہے ہیں کہ بھاجپا کی ناک کے نیچے قوم کا ہی سرمایہ شدومد کے ساتھ لٹ رہاہے اور لٹیرے بڑے مزے سے بیرون ملک فرار بھی ہوجاتے ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ بدعنوانی کو سیاسی قائدین اور حکمرانوں کی جب تک سر پرستی حاصل رہے گی ، ہرکوئی اسکنڈل باز اور چور اُچکاقانون کا یوںہی مذاق بنا تارہے گا ۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں رسوائے زمانہ پانامہ لیکس کا انکشاف ہو ا ، اس اسکنڈل میں وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے عدالتی کارروائی کے بعد ملوث پائے گئے تو نواز شریف صادق وامین نہ رہنے کے باعث قومی اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دے  گئے۔اس سے وہاں قومی سیاست میں ایک زبردست سیاسی بھونچال آگیا جس سے نوازشریف کاتخت وتاج تہ وبالا ہوا۔ موصوف کے خلاف اب عدالت عظمیٰ اورقومی احتساب کمیشن میں بدعنوانی کے کئی مقدمات چل رہے ہیں۔ صاف ہے کہ نواز شریف نے بھی مبینہ طور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر کورپشن کے حوالے سے بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی اُسی سیاہ تاریخ کا اعادہ کیا جس کی بنا پر بھٹو برسوں دوبئی میں جلا وطنی کی زندگی گزارتی رہیں اور زرداری پابند سلاسل رہے۔ ہمارے یہاں اقتدار میں آنے سے قبل مودی اپنے ہر بھاشن میں کالا دھن اور کورپشن کا ذکر چھیڑتے رہے ، ان جا ن لیوا ناسوروںکے خلاف جنگ لڑنے کا اپنا مضبوط عزم وارادہ بھی دہر اتے رہے بلکہ انہوں نے کرنسی منسوخی کی ساری رام کہانی کو بھی اسی جنگ کا اہم حصہ جتلایا مگر نیر ومودی کے گھوٹالے نے وزیراعظم کے وعدوں کی بے مطلب ٹھہرایا ہے۔ کچھ بر س  قبل انا ہزارے اور اروند کیجروال نے بھی مل کر کانگریس کے خلاف بھرشٹاچار مخالف تحریک اتنے زور وشور سے چلائی کہ بدعنوانیوں کی کہانیوںسے لتھڑی کانگریس کا ناطقہ بند ہوا ۔اسی پس منظر میںکورپشن مخالف لوک پال بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ملائم سنگھ کی زیر قیادت سماج وادی پارٹی کو چھوڑ کر اتفاق ِ رائے سے منظور کیا گیا ۔ اس مسودہ ٔ قانون کی اصل غرض وغایت اعلیٰ ٰترین سیاسی سطح پر بدعنوانیوں کی قطعی روک تھا م تھالیکن آج کی تاریخ میںبدعنوانیاںدیکھتے ہوئے یہ قانون محض ایک کاغذی شیر سے زیادہ کچھ نہیں لگتا ۔عیاں وبیاں حقیقت یہ ہے کہ بہت دیرسے تیسری دنیا میںسیاست جیسے خدمت خلق اللہ کے میںجمہوریت کی مٹی پلید کر تے ہوئے زیادہ تر وہی رنگے سیار جوق دورجوق چلے آرہے ہیں جن کی سرشت میں کورپشن ، قانون شکنی اور اقرباء پروری رچی بسی ہوئی ہے ۔ ان کے لئے براہ راست یا بلواسطہ خزانہ ٔ عامرہ کو دو دو ہاتھوں لوٹنا  بائیں ہاتھ کا کھیل بنتا جارہا ہے ۔ بھاری بھرکم اختیارات سے لیس ہونے کے سبب ہر قاعدے قانون کی گردن بآسانی مروڑنا اور اپنے مفادات، لالچ اور منفعت کا حرم خانہ سجانا ان کا محبوب مشغلہ بنتا رہتا ہے ۔یہ دُزد ان ِدلاور کی کالی کرتوتوں کی وبا سرکاروں کے رگ رگ میں پھیل جائے تو کسی سیاست دان کے بارے میں خواب وخیال میں بھی یہ گمان نہیں گزر سکتا کہ ا س نے درپردہ اپنے اختیارات کانا جا ئز فائدہ اٹھاکر کوئی گل نہ کھلائے ہوں ، اسکنڈل بازوں سے ساز باز کر کے غریب عوام کی پیٹھ میں چھرا نہ گھونپا ہو ، غریب پرور اسکیموں کا گلا گھونٹ کر اپنی تجور یاں نہ بھری ہوں۔ یہ تمام تلخ حقیقتیں قانون کے پابند شہریوں کو شاید یہی سجھا تی ہیں کہ ان کے اوپر جو لوگ مسلط ہیں وہ صرف سرکاری خزانے کو چونا لگا تے ہیں اور بس۔ تاریخ کے اوراق کیوں شرمندہ نہ ہوں کہ یہاں ایک موقع پر کرگل میں تابوتوں کی دلالی کھانے اور سیاچن میں مادی منفعت حاصل کر نے کے لئے نقلی معرکے رچانے جیسے الزامات فوجی افسروں پر لگے ، ممبئی آدرش اپارٹمنٹ اسکنڈل کی کہانی بھی انہی صفحات میں درج ہے ۔ یہاں جسٹس (ریٹائرڈ) اے کے گنگولی کا بد نام زماں قصہ بھی مدتوں چر چے میں رہا اور اب امت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کو بھاجپا ودراقتدار میں کھل جاسم سم کی لاٹری نے بھی میڈیا ئی سرخیوں کی خشک سالی کو دورکر رہی ہے۔ حق یہ ہے کہ ا س تاریک فضا میں نہ کوئی لوک پال قانون ، نہ سی بی آئی کا چابک ، نہ انسداد بدعنوانی کے قوانین ، نہ اَنٹی کورپشن عدالتیں ، نہ ویجی لنس آرگنائزیشن،نہ احتساب کمیشن وغیرہ دیانت وامانت کا کوئی اُ جالا سکتے ہیں تاوقتیکہ انسانی ضمیر پر اخلاقی حدود وقیود کا سخت گیر پہرہ فرداًفرداً نہ بیٹھ جائے،اور سچائی ، دیانتداری ا ور امانتداری کا سکہ دلوں میں بہ حیثیت روش ِ حیات ثقہ طور اپنی مستحکم جگہ نہ بنائے۔ افسوس کہ اس کل یُگ میں یہ سب ہونا ’’دل کو بہلانے کے لئے غالب خیال ا چھا ہے‘‘ کے سوا کچھ نہیںلیکن ا س کا مطلب یہ بھی نہیں کہ قانون اور قواعد عوامی سرمایہ کو دھوکہ دہی اور فراڈ کر نے والوں کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کریں ۔ اب یہ وزیراعظم مودی کے لئے ایک بھاری چنوتی ہے کہ وہ قومی سرمایہ  لوٹنے والے مجرموں اور اُن سینکڑوںلٹیری کمپنیوںکو قانون کے کٹہرے میں اس غرض سے لا کھڑا کر یں جنہوں نے عوام کا سرمایہ لوٹ لیا ہے تاکہ قوم کو ایک ایک دمڑی واپس لوٹائی جائے اور سیاست بدعنوانیوں سے پاک وصاف ہو۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?