سرینگر//امپا م میں کل ڈیزاسٹر منیجمنٹ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا اہتمام ایک این جی او نے ’’کاریٹاس‘‘ انڈیا کے اشتراک سے کیا۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محمد اکبر نے کہا کہ انسانی غلطیوں کی وجہ سے گھروں اور جنگلات میں آگ کی وارداتیں رونما ہوتی ہیں اوراس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے لوگوں کو حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی آر ایف غلام محمد ڈار نے زلزلوں،سیلاب اور دیگر آفات سماوی کے اثرات کے بارے میں جانکاری دی۔ڈی ایس پی سٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ فورس محمد اسماعیل نے آفات سماوی کے بعد کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ایس ڈی آر ایف کے رول کو اجاگر کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت وسیم راجا اوراسسٹنٹ کمشنر ریونیو مسرت احمد کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔