بانہال // جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے ابھرتے کرکٹ کھلاڑی منظور احمد ڈار عرف منظور پانڈو نے بانہال میں لباز ایکسکلسیو شو روم کا رسم افتتاح کیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد موجود بھی تھی جن میں ایس ایچ او بانہال ایجاز وانی ، ڈاکٹرا نوربٹ اور مالک لباز شو روم مختیار نبی قابل زکر تھے۔ قصبہ بانہال میں کھولے گئے اس شو روم میں ملبوسات کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سامان بھی رکھا گیا ہے۔قابل زکر ہے کہ منظور احمد ڈار وادی کشمیر کے ایک نامور کرکٹ کھلاڑی ہیں اور مقامی سطح پربانہال میں بھی وہ بہت معروف کھلاڑی ہیں۔ منظور احمد ڈار IPL 2018 کیلئے کنگز الیون پنجاب کی نمائیدگی کر رہے ہیں اور ان کی نامزدگی کے بعد ریاست کے شائقین کرکٹ میں سخت خوشی پائی جارہی ہے اور وہ منظور ڈار کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔