سرینگر// بانڈی پورہ کے مضافاتی علاقے اشٹینگو میں فوج اور فورسز نے جنگجوئوں کی مو جود گی کی اطلاع پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی ،جب کہ اس دوران علاقے کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں ،جس کے بعد فورسز نے علاقے کی جانب جانے اور آنے والے سبھی راستوں پر سخت پہرے بٹھا دئے ۔آخری اطلاعات مو صول ہو نے تک گھاٹ اشٹینگو میں جنگجوئوں اور فورسز کے در میان آنا سامنا نہیں ہوا تاہم علاقے میں جنگجوئوں کو ڈھو نڈ نکالنے کے لئے تلاشی کاروائیاں جاری تھی ۔