سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے پارٹی کے سینئر رکن محمد ایوب نائیکو کی والدہ (اہلیہ عبدالرحمن )ساکن بابہ پورہ زینہ پورہ شوپیان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ کا ایک بیٹا محمد الطاف نائیکو رواں جدوجہد میںجاں بحق ہوچکا ہے جبکہ اُن کابیٹا محمد ایوب نائیکو لبریشن فرنٹ کے جھنڈے تلے جد وجہد میں مصروف ہے ۔ لبریشن فرنٹ کے قائدین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ،شوکت احمد بخشی،غلام رسول ڈار عیدی ،محمد صدیق شاہ، محمد یاسین بٹ ،ظہور احمد بٹ، جاویداحمد بٹ اور دوسرے لوگوں نے مرحومہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی شوپیان کا رخ کیا اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ مرحومہ کا چہارم منگلوار 27فروری کواُن کے آبائی گھر بابہ پورہ زینہ پورہ میں انجام دیا جائے گا۔