چنئی// اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری اور تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی آج 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پیتل کے آدم قد مجسمہ کی نقاب کشائی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی محترمہ جے للتا کے پسندیدہ 'اما ٹووھیلر سبسڈی' منصوبہ کا آج شام آغاز کریں گے ۔ اس کے ساتھ، پوری ریاست میں 70 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ مسٹرمودی شجر کاری مہم کی بھی شروعات کریں گے ۔ وزیر اعلی اوراے آئی اے ڈی ایم کے کے معاون کنوینر ای کے پنالي سوامي اور نائب وزیر اعلی اور پارٹی کنوینر او پنیرسیلوم نے وزرا،پارلیمانی ارکان، ارکان اسمبلی اور سینئر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں محترمہ جے للتا کے سات فٹ اونچے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ محترمہ جے للتا کا مجسمہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے بانی ایم جی آر کے مجسمے کے بغل میں لگایاگیا ہے ۔ اس کے بعدوزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے تامل روزنامہ 'نامادھو پراٹچی تلائیوي اما' کا افتتاح کیا جو پارٹی کا ترجمان ہوگا۔ محترمہ جے للتا کی وفات کے بعد 'جیا ٹیلی ویژن' اور 'ڈ[؟]اکٹر ناماتو ا یم جی آر' اخبار کے وی کے ششی کلا اور ان کے بھتیجے اور آر کے نگر سے ممبر اسمبلی ٹي ٹي وي کے قبضہ میں چلے جانے کے بعد پارٹی نے گذشتہ ماہ ایک میٹنگ میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ترجمان اخبار کے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔جیا ٹیلی ویژن اورڈ[؟]اکٹر ناماتو ا یم جی آرکو محترمہ جے للتا نے شروع کیا تھا۔پارٹی اپنا ٹیلی ویژن چینل شروع کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے ۔